اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوں مجھے اور ہدایت چاہیے ‘ وینا ملک

datetime 24  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں سیکھنے کاعمل ہر وقت جاری رہتا ہے،میں نے 2013ء کے بعد یہ طے کیا تھا جب تک مجھے کسی پراجیکٹ میں واضح مارجن کاکردارنہیں ملے گا میں کام نہیںکروں گی ،میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوں

مجھے اور ہدایت چاہیے ۔ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ جو شخص خدا کی ذات سے ڈرتا ہے وہ کسی کے ساتھ ظلم نہیں کرسکتا اسی لئے میں نے کسی دیندار شخص سے دوسری شادی کرنے کی بات کی تھی کیونکہ جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ ظلم کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔انہوںنے کہا کہ یہ قطعی غلط اطلاعات ہیں کہ میں طلاق کے بعد بھی اسد خٹک کے ساتھ رہتی رہی ہوں۔ یہ ضرور ہے کہ اسد خٹک خلع کے بعد یہ پاکستان سے بچے لے کر بھاگے تو دبئی میں میرے گھر میں قیام کیا اور میں یہاں سے اپنے بچوں کے اخراجات برداشت کر رہی تھی ۔وینا ملک نے کہا کہ کرکٹرمحمد آصف سے کوئی رومانس نہیں تھا کیونکہ اس میں کچھ بھی نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے کھانے پینے میںبھی احتیاط کرتی ہوں،میں نے اپنی صحت کے لئے جو کچھ سوچا ہے میں صرف وہی کھاتی ہوں او رکوئی مجھے زبردستی کچھ نہیںکھلا سکتا ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…