جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں، سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے دورہ پاکستان کی حمایت کردی

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے اگلے سال آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔ ایک آسٹریلوی اخبار کیلئے کالم میں گریگ چیپل نے کہا کہ اْمید ہے اگلے سال فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی صحت بہتر کرنے کیلئے یہ دورہ بہت ضروری ہے۔

48 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے گریگ چیپل نے ایک اخباری کالم میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ضروری ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچایا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور کے عظیم آلراؤنڈر تھے، اب ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔سابق کپتان نے کہا کہ شین واٹسن پی ایس ایل کھیل چکے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں کیسے حالات ہیں۔چیپل نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ ہے، بابر اعظم، رضوان اور شاہین بہترین کرکٹرز ہیں۔آج دنیا کرکٹ کو ایک مضبوط پاکستان کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن ٹیم کو بتائے کہ یہ دورہ کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے، انہوں نے انڈین ٹیم کے کوچ کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کو یاد کرتے ہوئے ذکر کیا کہ بطور انڈین ٹیم کوچ پاکستان کا دورہ کیا تھا، اندازہ ہے کہ ان دونوں ملکوں کی کرکٹ کتنی اہم ہے۔سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایکبار پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…