منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ہوائیں رخ بدلنے لگیں، آئندہ لندن گیاتو نوازشریف میرے ساتھ آئیں گے، ایاز صادق بھی بول پڑے

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عنقریب نواز شریف وطن واپس آنے والے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں، آئندہ لندن گیاتو نوازشریف میرے ساتھ آئیں گے، میری مسکراہٹ سے اندازہ لگالیں کچھ ہونے والا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی بلکہ جنازہ نکال دیا ہے،کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویداروں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا،پچاس لاکھ گھر تو کجا کمرے کی اینٹ تک نہیں رکھی، میاں شہباز شریف نے حکومت گرانے کیلئے کال دیتے ہوئے کہا کہ عوام تیاری کر لیں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ان کے گھبرانے کا وق آنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نہ صرف خواجہ محمد رفیق نے آمریت کے دور میں جمہوریت کی شمع کو زندہ رکھا بلکہ جاگیرداری،اقربا ء پروری کے خلاف ساری عمر کھڑے رہے،،حکومت ہو یا آمریت سعد رفیق اور سلمان رفیق نظریے پر قائم رہ کر پارٹی و قیادت کے ساتھ اس جدوجہد میں ہمیشہ شریک رہے،جیل کاٹی اور سختیاں برداشت کیں لیکن اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بجلی نے اندھیروں نے بسیرا کررکھا تھا،بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی تو نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ سے نجات کا قوم سے وعدہ کررکھاتھا، میری بات بات چھوڑیں میں تو ہمیشہ جلد بازی میں فقرے کس دیتاہوں، میں نے ایسے لمحات میں کہہ دیا لیکن میں بہکا ہوا نہیں تھا یا جادو ٹونے کا شکار نہیں تھا،

میں نے کہہ دیا تھاکہ اگر چھ مہینے میں بجلی کے اندھیرے بدل نہ سکا تو میرے نام بدل دینا،پھر نہ جانے کیا کیا فقرے کسے گئے، لیکن نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے بجلی کے اندھیرے دور کر کے دکھائے،سیاست عوامی خدمت کا نام ہے لوگوں کے دکھ و درد بانٹنے کا نام ہے،سیاست مہنگائی کو ختم کرنے،قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا نام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…