منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

نئے سال کی آمد نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

جڑانوالہ (این این آئی ) پنجاب بھر میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے ٹائم سکیل پرموشن کے تحت ملازمین کو ترقیاں دے دیں، 276 ملازمین کو پروموشن دی گئی ہے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے ٹائم سکیل پرموشن کے تحت ملازمین کو

ترقیاں دے دیں۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے 276 ملازمین کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید نے کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے 755 ملین کی لاگت سے 25 سکیموں پر کام کی رپورٹ پیش کی گئی۔ پرویز اقبال بٹ نے اجلاس میں بتایا کہ بارہ سال سے زائد عمر کے طلبائ و طالبات کی ویکسی نیشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔سیکرٹری صائمہ سعید نے بتایا کہ آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے ویڈیو لیکچرز ریکارڈ کیے جارہے ہیں انھوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے ڈویڑنل افسران خصوصی بچوں کی تعلیمی اداروں میں انرولمنٹ مزید بہتر کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…