جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہین آفریدی کو کپتان بننے سے منع کیا تھا، ایک سال انتظار کا کہا مگر اس نے کپتانی قبول کرلی، سابق کپتان

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیا گیا کپتانی قبول نہ کرنے کا مشورہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مسترد کردیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی قبول کرنے سے قبل

کم از کم ایک دو سال کا انتظار کرے تاکہ اس دوران وہ اپنی بولنگ پر توجہ دے سکے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے ساتویں سیزن میں شاہین آفریدی کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے شاہین کو کپتانی نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، چونکہ وہ بھی آفریدی ہے، اس نے میری بات نہیں مانی۔ ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ شاہین نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ امید ہے کہ شاہین آفریدی مجھے غلط ثابت کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی سے قبل سہیل اختر لاہور قلندرز کے کپتان تھے، اور ان کی قیادت میں لاہور قلندرز ایک مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…