جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی ،مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

مسقط(این این آئی)ملتان سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز میں اچانک فنی خرابی کے بعد طیارے کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی ہوئی، بوئنگ777طیارے کے کارگوگیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوئے تو کپتان نے فوراً مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی

لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مسقط ایئرپورٹ پر کارگو گیٹ پر ایرر آنے سے الارم بجنا شروع ہوئے تھے۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا،پائلٹ نے طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا۔ترجمان نے کہا کہ جانچ اور کلیئرنس کے بعد پرواز کو جدہ روانہ کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…