جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا ہفتہ وارمہنگائی میں0.55فیصد اضافے کا اعتراف

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن ) مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا

جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا، 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 19 میں استحکام اور 15 اشیائ� کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گذشتے ہفتے مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے، سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ٹماٹر، پیاز، آلو، چکن، چینی، انڈے، گندم، چینی سمیت مختلف اشیائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا،پنجاب، کے پی اور وفاقی دارالحکومت میں بدستور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے،صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی مسلسل فراہمی سے قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں، چینی کے نئے ذخائر آنے سے چینی کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، سیکرٹری خزانہ نے بتایاکہ دالوں کی قیمتوں میں کچھ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس موقع پر مشیر خزانہ نے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…