جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی صنعتکاروں نے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی پیشکش قبول کر لی

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)چینی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے خیبرپختونخوا میں صنعتوں کے احیاء کیلئے متعدد شعبوں میں کارخانے لگانے اور کافی بڑے پیمانے پر صنعتی یونٹ قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت سے رسمی کاروائی میں تعاون کی درخواست کی ہے گروپ پہلے ہی پاکستان میں متنوع سرمایہ کاری کر رہا ہے گروپ ارکان نے جن میں

چین کی خواتین سرمایہ کار بھی شامل ہیں اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈاپور سے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے اپنی کمپنیوں کا تعارف کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشین سازی، توانائی، معدنیات و معدنی ترقی بالخصوص کان کنی اور دیگر پیداواری شعبوں میں اپنے سرمایہ کاری پلان پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے بتایا کہ گروپ کے ارکان صوبے سے گذرنے والے سی پیک روٹ کے اطراف میں قائم صنعتی زونز کے علاؤہ ان دور افتادہ اضلاع اور مقامات پر بھی صنعت کاری کے خواہشمند ہیں جہاں خام مال بآسانی دستیاب ہے وزیر بلدیات نے چینی گروپ کی پیشکش اور پلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور تمام اراکین کو پلان پر عملی پیشرفت کیلئے خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں تیز تر زرعی اور صنعتی ترقی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان دونوں کا دیرینہ خواب ہے اور اسے شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں پوری تندہی سے مربوط طور پر کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں جبکہ صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے فراخدلانہ اقدامات کئے گئے ہیں اس مقصد کیلئے آن لائن اور ون ونڈو سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک سے یہاں عالمی سرمایہ کاری کا سنہرا باب کھل چکا ہے فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوگی اور پورا خطہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گآ چینی سرمایہ کار گروپ نے صوبائی وزیر بلدیات کی دعوت قبول کرتے ہوئے عنقریب صوبے کے تفصیلی دورے کا عندیہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…