جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ارجنٹینا میں پاکستانی سفارت خانے کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کر لیا گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

بیونس آئرس(این این آئی) جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں پاکستانی سفارت خانے کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرکے اس پر پوسٹس شیئر کردی گئیں۔ارجنٹینا میں پاکستانی سفارت خانے کے انسٹاگرام اکائونٹ سے قبل رواں ماہ 3 دسمبر کو یورپی ملک سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی ہیک کیے گئے تھے۔ارجنٹینا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اور

انسٹاگرام پر 21 دسمبر کو بتایا گیا کہ ایمبیسی کا آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرلیا گیا تھا، جس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔سفارتخانے نے بعد ازاں انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایمبیسی کا اکائونٹ ہیک کرکے اس پر کچھ پوسٹس کی گئی تھیں۔سفارتخانے نے واضح نہیں کیا کہ ہیک کیے جانے کے بعد کس طرح کی پوسٹس کی گئی تھیں، تاہم بتایا گیا کہ ایک گھنٹے کے دوران ہیک ہونے والے اکائونٹ پر کی گئی پوسٹس یا وہاں سے دوسروں کو بھیجے گئے میسیجز کو پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے نہ سمجھا جائے۔ارجنٹینا کے سفارتخانے کے انسٹاگرام ہیک ہونے سے متعلق وزارت خارجہ کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی تھی۔اس سے قبل رواں ماہ 3 دسمبر کو یورپی ملک سربیا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔سربیا میں موجود سفارتخانے کے اکائونٹس کو ہیک کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر گلوکار و موسیقار سعد علوی کا وزیر اعظم عمران خان کے بیان ’’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘‘ پر بنایا گیا کامیڈی پیروڈی گانا شیئر کیا گیا تھا۔سربیا سفارتخانے کے ہیک کیے گئے ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ بھی ٹوئٹ کی گئی تھی کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، جس وجہ سے لوگوں کا گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سفارت خانے کے عملے کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی، جس وجہ سے وہ بچوں کی اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کر سکے۔تاہم بعد ازاں سربیا سفارتخانے کے تمام سوشل میڈیا اکاو?نٹ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…