ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف ایک اورنئی پیشرفت سامنے آگئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ میں لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف ہر گزرتے دن کیساتھ ایک نئی پیشرفت سامنے آ رہی ہے ملزمان پر منشیات فروشی اور لڑکیوں کو نشہ آ ور اشیاء پلا کر عصمت دری کرنے کا مقدمہ بھی درج ہو گیا ۔کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے ویڈیو اسکینڈل کے مر کزی ملزمان منشیات کے

کاروبار میں ملوث نکلے پولیس نے ملزمان کے خلا ف ثبوت بھی حاصل کرلئے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان ہدا یت ا للہ اور خلیل کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے ملحقہ نجی ہاوسنگ اسکیم کے ایک مکان سے منشیا ت برآمد کرلی برآمد منشیا ت میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں ملزمان کے خلا ف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتے اور نشہ آور مشر و ب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور انکی ویڈیو اور تصاویر بناتے تھے واضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللہ اور اس کا بھائی نوجوان لڑکیوں سے زیادتی کر کے ان کی شر مناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں ملزمان کیخلاف نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا ویڈیو بنانے کے دو مقدمات درج کئے گئے جبکہ بعد ازاں اب منشیات فروشی کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیاگیا ہے دونوں ملزمان کو عدالت نے تینوں مقدمات میں جوڈیشل کر کے جیل بجھوا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…