جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ، بھارت، اسرائیل میں نیو ایئر تقریبات پر پابندی

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی وبا اومیکرون اور بڑھتے ہوئے کیسز کی نئی لہر کی وجہ سے نئی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد یورپ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں نئی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران امریکا میں پونے دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم امریکی صدر جو بائیڈن وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 81 ہزار 264 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام تیزی سے پھیلتے ہوئے امیکرون کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اومیکرون کے حوالے سے تحفظات ہونے چاہئیں لیکن گھبرانا نہیں چاہیے، یہ مارچ 2020 نہیں ہے بلکہ اب 20 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے اور ہم تیار ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ ہفتے سامنے آنے والے کیسز میں سے 73فیصد اومیکرون کے تھے۔اومیکرون اب دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ابتدائی طور پر ماہرین نے کہا تھا کہ وائرس کی یہ قسم دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی وائرس کی قسم کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہے لیکن اب یہ انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے لیے ڈائریکٹر ہانس کلوگ نے کہا کہ ہم ایک نئے طوفان کو اٹھتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہم امیکرون کو دنیا بھر کے ممالک میں پھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے پہلے سے مشکلات سے دوچار نظام صحت مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے اور امیکرون کا اس خطے میں وائرس کا سب سے غالب ویریئنٹ بننے کا خطرہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایڈہانوم نے دنیا بھر کے ممالک سے کووڈ۔19 کے خلاف مہم تیز اور نئے سال اور کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ادھر بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ متعدد یورپی ممالک نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔بھارت میں وائرس کی نئی قسم کے کیسز کی تعداد 213 ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ کیسز ریاست مہاراشٹر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کرسمس کے ساتھ ساتھ نئے سال کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اسرائیل نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سخت سفری پابندیاں عائد کرنے کے

ساتھ ساتھ 60سال سے زائد عمر کے افراد طبی عملے کو ویکسین کا چوتھا ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔اپیرس نے پہلے ہی نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کردیا ہے جبکہ جرمنی نے ان تقریبات میں لوگوں کی تعداد کو 10 لوگوں تک محدود کردیا ہے جبکہ نائٹ کلب بند کرتے ہوئے فٹبال میچز سمیت بڑے مجمعوں اور تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔جرمن چانسلر اولف شولز نے کہا کہ

یہ کئی تقریبات یا یا کئی لوگوں کے ساتھ پارٹیز منانے کا وقت نہیں ہے۔ادھر آسٹریا میں نئی پابندیاں لاگو کرتے ہوئے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کھولنے اور لوگوں کی بلاضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔دوسری جانب ایکسپو2020 میں جاپانی پویلین سے منسلک سوشیرو ریسٹورنٹ کے 10 ورکرز میں وائرس میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ایکسپو کے عملے کی روزانہ کی

بنیاد پر کی جانے والی ٹیسٹنگ میں ان افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور عملے کے وائرس کی زد میں آنے کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کردیا گیا ہے۔سنگاپور نے قرنطینہ کے بغیر ٹکٹ کی فروخت کے پروگرام کو بند کرتے ہوئے 23دسمبر سے ملک میں آنے والے تمام مسافروں کے لیے قرنطینہ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔اس کے علاوہ سنگاپور نے نئی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی ایک ماہ کے لیے

موخر کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ خطے میں وائرس کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔اومیکرون وائرس دنیا بھر میں سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں منظر عام پر آیا تھا تاہم جہاں ایک طرف دنیا بھر میں وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، وہیں دوسری جانب جنوبی افریقہ میں نئے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔گزشتہ ہفتے جمعرات کو جنوبی افریقہ میں وائرس کے 27زہار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن منگل کو 15ہزار 424 کیسز رپورٹ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…