جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیدی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرانے ڈیزائن کے دس

، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جا چکی ہے۔اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی سیکشن 25 کی ذیلی شق 2 کے تحت منظوری دی اور وزارت خزانہ بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات سے متفق ہے۔سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی معیاد مقرر کرنے سے کچھ لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کروانے سے محروم رہ جاتے ہیں لہذا ترقی یافتہ ممالک کے بینکوں کی جانب سے رائج پالیسی کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ تبدیل کروانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…