جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک آسٹریلیا سیریز ،جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں نہیں ہرائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے، اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی ( آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں، جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں نہیں ہرائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ

ہر انٹرنیشنل میچ کے لئے اتنا ہی زور لگائیں گے جتنا پاکستان سپر لیگ کے لئے لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجز کا سامنا رہا، ٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر غیر ملکی ٹیموں کا واپس جانا بڑے چیلنجز تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ واپس گئی اور انگلینڈ نے انکار کیا تو ایشین کونسل میں آواز اٹھائی، اجلاس میں یہ بات کی کہ کسی ایشین ملک کے ساتھ زیادتی ہو تو سب کو کھڑا ہونا چاہیے، نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں۔رمیز راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا اور ہم کامیاب ہوئے، ہم نے تمام چیزوں کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ پر بات کی، خدا کا شکر ہے تمام چیزیں ٹھیک ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ کوچز کا کام ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کروانا ہے، ٹیم نے اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہوگا، کرکٹ میں لیڈر شپ بہت اہمیت رکھتی ہے، اوپر جانے کیلئے لیڈر بہت اہمیت رکھتا ہے، قومی ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا۔پی سی بی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ میرا مقصد ہے نوجوان لڑکوں کو کرکٹ میں لائوں، سکول کرکٹ بہت اچھی چل رہی ہے، جلد 100 سکول کے بچوں کا پلان لارہے ہیں، ان بچوں کو ماہانہ 30000 روپے دیں گے۔چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز میں شائقین کی کمی محسوس ہوئی، شائقین کو سٹیڈیم میں لانے کیلئے ایک شعبہ بنا رہے ہیں، شائقین کو سکیورٹی کے تین چار مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے جو ذرا مشکل ہوجاتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں آئے تین ماہ ہوئے ہیں لیکن لگتا ہے 30 سال ہوگئے اور یہاں آکر چھٹی کی نعمت کا اندازہ ہوا۔رمیز راجا نے یہ بھی کہا کہ کوچز پر میری کوئی حتمی رائے نہیں ہے، کوچز کے ساتھ لمبے کنٹریکٹ کرتے تو پھنس جاتے ہیں، ہمیں کوچز نہیں اسپیشلسٹ کی ضرورت ہوگی، کوچز نچلی سطح پر لگائے جائیں تو زیادہ بہتری ہوگی، غیر ملکی کوچ یا ملکی کوچ لانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…