ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

میں نے ایک عید جیل میں گذاری،ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا، آصف زرداری

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

نواب شاہ(این این آئی)سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں ،ہمیں الیکشن میں

ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا اور ہمیں انجینئرڈ انتخابات میں شکست دی گئی،ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا۔زرداری ہائوس میں کارکنان سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہاکہ ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا۔ہم نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھاجب میں نے خیبر پختونخواہ کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کے آنکھوں میں آنسو تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ دوسروں سے دگنا، تِگنا کام کیا۔یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈائون چلتا رہتا ہے۔میں نے ایک عید جیل میں گذاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے،ہمیں اس سفر میں اس جدوجہد میں رہنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے،ہمیں انجینئرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنے لوگوں کو جیتایا گیا، خیر ہے،میں ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں،ہمارے دور میں کیا تھا اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے،ہمارے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں تاہم آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے، آگے کیسے بڑھا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…