جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ہفتے سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطاب

ق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے منگل تک اسلام آباد اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق اتوار کی شام سے گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے لاہور اور قصور میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اتوار کی شام سے منگل تک وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولا کوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت اور مالم جبہ میں برف باری ہوسکتی ہے۔اعلامیے کے مطابق برف باری کے باعث مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، ہرنائی اور چمن میں بھی ہفتہ کو برف باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد اور کوہلو میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کیشہری علاقوں میں موسم کی تبدیلی سے اسموگ کی موجودہ صورتحال میں کمی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…