جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج کل دنیا بھر میں جہاں بھی الیکشن ہو رہے ہیں وہاں حکمران جماعتوںکو شکست ہورہی ہے،اسد عمر نے نئی منطق پیش کر دی

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کو بھی عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے جوڑ دیا اور کہا کہ امریکہ میں ڈیموکریٹک اور برطانیہ کنزرٹیو پارٹی بھی مہنگائی کی

وجہ سے ہاری ہیں ،بدھ کو ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل دنیا میں جہاں بھی الیکشن ہو رہے ہیں وہاں پر مہنگائی کی وجہ سے برسر اقتدار جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی 32 سال بعد اپنی ایک نشست ہار گئی جبکہ ووٹرز سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے پٹرول مہنگا کر دیا لہذا ہم نے ان کو ووٹ نہیں دیا اسی طرح برطانیہ میں کنزروٹیو ویٹو پارٹی لبرل سے ہار گئی اس کی وجہ بھی مہنگائی تھی ۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہماری شکست کی بڑی وجہ مہنگائی اور اس کے بعد پارٹی کے اندرونی اختلافات اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم تھی ،اس ساری صورت حال کا تفصیل کے ساتھ تجزیہ ہو رہا ہے جس میں تمام وجوہات کا جائزہ لیکر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2023 کے دوران ہمیں 55 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے اس سے نصف قرضے اپنے دور میں واپس کئے تھے لہذا ان کے دور میں واجب الادا قرضے ہم ادا کررہے ہیں جو کہ بہت بڑا بوجھ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…