جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

  وہ میزائل جس کا تجربہ کرنے میں امریکہ تیسری بار بھی ناکام ہو گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ ایک بار پھر آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی کے ساتھ سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔ امریکہ کو تیسری بار ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں ناکامی کا

منہ دیکھنا پڑا ہے۔وار زون جریدے کے مطابق امریکہ کو پہلی بار ناکامی رواں سال اپریل میں اس وقت ہوئی جب ہائپر سونک میزائل سسٹم لے جانے والے طیارے میں خرابی پیدا ہوئی۔ دوسری بار ناکامی تین ماہ بعد ہوئی، اس بار میزائل طیارے سے علیحدہ تو ہوگیا لیکن اس کا راکٹ انجن چلنے میں ناکام رہا۔ چوتھی بار 15 دسمبر کو اس وقت امریکہ کو تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب میزائل سسٹم ہی بی 52 بمبار طیارے سے علیحدہ نہیں ہوسکا۔امریکی فضائیہ کی تجرباتی کمان گاہ میں شعبہ اسلحہ کے ڈائریکٹر جنرل ہیتھ کولنز کے مطابق میزائل علیحدہ نہ ہونے کے بعد فضائیہ نے بوسٹر ٹیسٹ فلائٹ کی بھی کوشش کی لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔ ناکام تجربے کے بعد میزائل سسٹم واپس اسلحہ فیکٹری پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…