ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست پیٹشنر کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر

خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی اس دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اچھا ہے جا کر میدان میں لڑیں۔پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا لہذا اب وہ صادق و امین نہیں رہے، عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ پٹیشنر گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی تھے، پٹیشنر نے بعد ازاں پی ٹی آئی جوائن کر کے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…