ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور نیب کو چیلنج دے دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے ،توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے ،ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، آئل ریفائنری بند ہو چکی ہے ،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہوا ہے ، چیئر مین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا ،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے ،گالم گلوچ ، حملے کرنے کی روایت بھی

اسی جماعت نے رکھی تھی ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آ چکے ہیں ،چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی ،چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی عوام پوچھیں گے کہ آپکو جعلی مقدمے بنانے کاکس نے اختیار دیا ،جن اداروں میں کرپشن ہوئی اسکی شکایت کریں نا ذرا ،کیا وزیراعظم اور وزرا میں ہمت ہے کہ شکایت کرسکیں؟۔ شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب کو بھی جواب دینا پڑیگا ،کس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دلوائے گئے ،ہم پوچھیں گے فرنس آئل،ایل این جی کا ڈاکہ کس نے ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا مقابلہ امریکہ سے کیا جاتا ہے،پاکستان میں چار سو بجلی کے یونٹس ہیں ،بھارت میں بارہ سو بجلی کی یونٹس ہیں،وزیر توانائی سے پوچھیں بھارت میں فی کس بجلی کی کھپت کیا ہے،وزیر توانائی کہتے ہیں کہ ہمیں بجلی کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…