اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، اب بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر کم از کم چار گھنٹے پہلے پہنچنا ہو گا۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی جانے والے مسافر پرواز سے پانچ گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچ جائیں۔ اس کے علاوہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ امارات جانے والے مسافروں کے ٹیسٹ رپورٹ ایک ساتھ جاری نہ کی جائے جبکہ تیس مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹ جاری کرکے بورڈنگ ایریا میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔