ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ کوخطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پرتیزہواوں کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا،بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی ہوگئی ،جمعہ کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ، کشمیر کے چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا اور صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ،نارووال،سیالکوٹ اور گردونواح میں بعض مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا ،رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا ،رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی ضلاع میں شدید سرد رہے گا ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…