بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

( ن) لیگ کی 2 جرنیلوں کیساتھ ڈیل ہوگئی ، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیل ہوگئی ہے، پارٹی میں یہ بحث چل رہی ہے کہ وزیر اعظم کون ہوگا۔نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ نے

پی ٹی آئی کی حکومت کو بہت سہولتیں دیں، حکمران طبقات کو انہوں نے ضمانتیں دیں کہ ہم کچھ نہیں کریں گے۔ یہ اداروں کے خلاف بیانات دیتے رہے اور محمد زبیر کے ذریعے سفارتکاری بھی کرتے رہے، دن میں کہتے ہیں کہ بات نہیں ہو رہی اور رات میں ان کے لوگ چلے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اہم موقع پر پیچھے ہٹ جانا ن لیگ کا طریقہ رہا ہے، ن لیگ کی دو جرنیلوں کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے، اب پارٹی کے اندر یہ بحث چل رہی ہے کہ وزیر اعظم کون ہوگا، اقدامات یکطرفہ نہیں ہوتے، دونوں طرف سے فیصلہ ہوتا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں شائستہ زبان والا کوئی رہ گیا تھا تو وہ شاہد خاقان عباسی تھے لیکن ان پر بہت زیادہ دباؤ ہے، ان پر ن لیگ کا اندرونی دباؤ بھی ہے اور باہر بیٹھے قائدین کا بھی دباؤ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…