پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے حکم پر شوگر ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو پبلک کردیا گیا جس میں چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف ہوا۔ذرائع کے مطابق شوگر سیکٹر اصلاحات کمیٹی نے سفارشات پر مبنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی۔

رپورٹ میں چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں چینی مہنگا ہونے کی بات کی گئی مگر ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں چینی کارٹلائزیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف کارروائی کی حکومت کو مسابقتی کمیشن کو طاقتور بنانے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں حکومت کو فصلیں کاشت کرنے کی زوننگ ختم کرنے کی سفارش کی گئی اور کہا کہ گنے اور چینی کے صحیح اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ حکومتی ادارے شوگر ملوں سے متعلق تمام قوانین میں اصلاحات لائے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت میڈیا کے ذریعے لوگوں کو چینی کم استعمال کرنے کی آگاہی دے۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر ریفارمز کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کے احکامات دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 3 ہفتوں تک عوام کی رائے لینے کے احکامات دیے ہیں، سفارشات ریگولیشز ختم کرنے، ڈاکومینٹیشن اور مسابقتی عمل لانے پر مبنی ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…