بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینیٹ الیکشن ہوں یا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کروانا ہماری کارکردگی کا حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں احساس نہیں، چودھری پرویز الٰہی

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ قصور کے صدر سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل اور عمر مجید وڑائچ نے یہاں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، آئندہ الیکشن میں فائدہ نقصان

دونوں جماعتوں کا اکٹھا ہو گا، سینیٹ الیکشن ہوں یا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کروانا ہماری کارکردگی کا حکمران جماعت کو صحیح معنوں میں احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت نکاح نامہ میں ختم نبوتﷺ کا کالم شامل کرنا، ایف اے تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ اور پرائمری تک ناظرہ پڑھانا جیسی قانون سازی کی جس سے ہم نے نہ صرف پاکستان کی بنیادیں مضبوط کیں بلکہ نئی نسل کو بے راہ روی سے بھی بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک ورثہ ہے جس میں اسلام، ثقافت اور دین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ان کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کاموں کا جال بچھایا، سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے کیونکہ جنہوں نے ووٹ دئیے ان کے مسائل کو حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…