اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوہلی کو عزت نہیں دی،دانش کنیریا

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ حقدار تھے۔دانش کنیریا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویرات کوہلی کو کپتانی کے عہدے سے ہٹانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا

بی سی سی آئی نے کوہلی کے ساتھ صحیح کیا؟ مجھے ایسا نہیں لگتا، انہوں نے کوہلی کو عزت نہیں دی۔سابق اسپنر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بطور کپتان بھارت کو 65 فتوحات دیں اور ویرات کوہلی بھارت کے ون ڈے کپتان کے طور پر دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، اپنے ریکارڈ کی بنیاد پر، وہ عزت کے مستحق تھے۔اْنہوں نے کہا کہ ’یقینا ویرات کوہلی نے بطور کپتان آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی تاہم جس طرح اْنہوں نے ٹیم کی قیادت کی وہ غیر معمولی ہے۔دانش کنیریا نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں اس وقت صرف دو سپر اسٹارز ہیں ویرات کوہلی اور بابر اعظم، آپ کو اپنے سپر اسٹارز کا احترام کرنا چاہیے، بی سی سی آئی نے کوہلی کو بتائے بغیر کپتانی کے عہدے سے ہٹانے میں غلطی کی۔اْنہوں نے کہا کہ ویرات کو بتانا چاہیے تھا کہ ہم روہیت کو کپتان بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ بی سی سی نے ٹی20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی ویرات کوہلی سے لے کر روہیت شرما کو سونپ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…