بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کر نے کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آگئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آ گئی جس نے گرفتار ملزمان سمیت 3 افراد پر مقدمہ درج کرا دیا۔ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل

کرنے میں ملوث 2 گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان ہدایت اللّٰہ اور خلیل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ویڈیو اسکینڈل میں ایک اور لڑکی کی جانب سے دوسرے مقدمے میں نامزد کیے گئے تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل، ویڈیوز اور یو ایس بیز کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وادی کوئٹہ میں گزشتہ روز لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں نوکری کا لالچ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور ان کو اغوا کرنے میں ملوث ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…