اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کر نے کے سکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آگئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آ گئی جس نے گرفتار ملزمان سمیت 3 افراد پر مقدمہ درج کرا دیا۔ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں

بلیک میل کرنے میں ملوث 2 گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان ہدایت اللّٰہ اور خلیل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ویڈیو اسکینڈل میں ایک اور لڑکی کی جانب سے دوسرے مقدمے میں نامزد کیے گئے تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل، ویڈیوز اور یو ایس بیز کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وادی کوئٹہ میں گزشتہ روز لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں نوکری کا لالچ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور ان کو اغوا کرنے میں ملوث ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…