پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

کترینہ کی شادی کے جوڑے، جیولری کی قیمت کتنی تھی ؟ حیران کن انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی ( این این آئی)کترینہ کیف اوروکی کوشل مہینوں کی قیاس آرائیوں اور بھرپور سے بھی کہیں زیادہ میڈیا کوریج کے بعد بالآخرشادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔کترینہ نے معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کاتیار کردہ لہنگا منتخب کیا جو بالی ووڈ کی تقریباً تمام ہیروئنز کی پہلی پسند ہیں اور اس سے قبل دپیکا پڈوکون، ودیا بالن، انوشکا شرما سمیت دیگر بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے

عروسی ملبوسات تیارکرچکے ہیں۔کترینہ نے شادی پر بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا ڈیزائنر لہنگا زیب تن کیا تھا، جس میں مٹکا ریشم پر باریک تلے کا کام کیا گیا تھا اس کے علاوہ لہنگے کے بارڈر پر زردوزی کا انتہائی خوبصورت کام بھی تھا، ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کترینہ کے شادی کے لباس کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے جو پاکستانی تقریباً 40لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں ۔کترینہ کی شادی کے لباس کے ساتھ جیولری بھی سبیا ساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ تھی، اداکارہ نے 22 قیراط سونے، ہیرے اور ہاتھ سے جڑے موتیوں کی انتہائی خوبصورت جیولری پہنی۔کترینہ کے ساتھ ان کے دولہے وکی کوشل کا لباس بھی سبیا ساچی مکھرجی نے ہی تیار کیا تھا۔ وکی نے شادی پر انتہائی خوبصورت سلک شیروانی زیب تن کی تھی جس میں ہاتھ سے تیار کردہ سونے کی پرت چڑھے ہوئے بنگال ٹائیگر بٹن جڑے تھے۔تاہم بھارتی میڈیا میں جس چیز کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے وہ کترینہ کیف کی شادی کی انگوٹھی ہے، یہ پلاٹینم کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کئی ہیرے اور

درمیان میں ایک نیلے رنگ کا انتہائی خوبصورت ہیرا جڑا ہے۔ اس قیمتی انگوٹھی کی قیمت 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے جو پاکستانی تقریباً 16 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں ۔اس کے علاوہ کترینہ کیف نے شادی پر تین ہیرے جڑا، سونے اور کالے موتیوں کی زنجیر والا جو منگل سوترا پہنا اس کی قیمت 5 لاکھ روپے پاکستانی 11 لاکھ 76 ہزار ہے اور یہ بھی سبیا ساچی برانڈ کا ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…