ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت جان لے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہر قسم کی پرفارمنس ختم ہو جائے گی،چودھری پرویز الٰہی کا انتباہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہدایات لیں۔ وفد میں پولیٹیکل کوآرڈینٹر چودھری شجاعت حسین

و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ راولپنڈی فیاض تبسم، شہباز گوشی مرکزی نائب صدر، انجم کیانی صدر مسلم لیگ گجر خان اور چودھری بلال وڑائچ شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا مذہب بھی انسانیت کا درس دیتا ہے عوام کو ریلیف دینا ہی دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے، حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے زبیر احمد خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر زبیر احمد خان نے راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو راولپنڈی میں نئے پارٹی سیکرٹریٹ کے افتتاح کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…