جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور ،پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان،پیپلز پارٹی کل  جمعہ کو مہنگائی اور 17دسمبر کو گیس بحران پر ملکگیر احتجاج کرے گی ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی معیشت کو داؤ پر لگانے والوں  کو بگھا کر دم لے گی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کرپٹ ٹولے کے سرغنوں سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران ّخان صاحب

گھبرانا نہیں اب آپ نے گھر نہیں جیل جانا ہے،سرکاری خرچ پر پلنے والوں اور اے ٹی ایم فنڈڈ کچن کیبنٹ کیلئے پاکستان سستا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے پہاڑ تلے دبے عوام الناس کی تکالیف پر وزیراعظم بہرے اور کابینہ نابینا بنی بیٹھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو تین سال سے نااہلی نالائقی بدعنوانی اور مہنگائی بے روزگاری کے عفریت نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی خاندانی اور مالیاتی شراکتی مفاداتی ٹولے سے حساب کا وقت آگیا ہے،۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…