منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں تباہ ہونیوالے فوجی ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں جنرل بپن راوت کے تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹرکا بلیک باکس اوروائس ریکارڈر مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہونے والے

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹرکا بلیک باکس مل گیا۔ بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا وائس ریکارڈر بھی مل گیا ۔دوسری جانب بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں ہلاک بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی میت ملٹری جہاز سے نئی دہلی لائی جائیں گی، بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی زندگی کا یہ دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ تھا جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا، 6 سال قبل یعنی 2015 میں بھی جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے تھے، وہ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…