ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا بھارت سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارت سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کو اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بابری مسجد کے انہدام کو ایک

اور سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ حریت پسندوں کی جانب سے تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی29ویں برسی ہے ، یہ دن ہندوستان کی مسلم دشمنی ،ریاستی نفرت کی واضح یاد دلاتا ہے۔دفترخارجہ نے کہا کہ ایودھیا میں پرانی مسجد کا انہدام ظلم ، بین الاقوامی اصولوں کے منافی اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ نومبر2019 کا بھارتی سپریم کورٹ کاعیب دارفیصلہ انصاف کی موت تھی ،فیصلہ بی جے پی کے ہندوتوا انتہا پسندی کی طرف تیزی سے نزول کی گواہی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت بابری مسجد کی جگہ پر مندر کی غیر قانونی تعمیر فوری روکے اور بابری مسجد کو اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کرے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مساجد اور اسلامی مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنائے، ہندوستان او آئی سی اوراقوام متحدہ قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…