لاہور( این این آئی)تعطیل کے روز بھی صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی اور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کا پہلا نمبر برقرار رہا۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں اور دفاتر سے
اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے باعث ٹریفک میں شدید کمی کے باوجود لاہور کی فضا ء میں موجود آلوگی میں کمی نہ آسکی اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کی فضا ء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 282 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 311 تھی ۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس232،ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 257،ڈی ایچ اے فیز viii میں بذریعہ موبائل وین 362،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 345،فیصل آباد میں 186ائیر کوالٹی انڈیکس ،راولپنڈی میں 207 جبکہ رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا۔تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔