منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

دوسرا ٹیسٹ میچ،بھارتی بائولر کا جوابی وار، صرف 28اوور ز میں نیوزی لینڈ کو آل آئوٹ کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)ممبئی ٹیسٹ میں بھارتی بائولر ز نے جوابی وار کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو صرف 28.1اوورز میں 62رنز پر آئوٹ کردیا، نیوزی لینڈکے صرف 2بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے ، ایشون نے 4، محمد سراج نے 3، اکثرپٹیل نے 2اور یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل بھارتی نژاد کیوی اسپنر اعجاز پٹیل

نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ہی اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے وہ دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے۔ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میں کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل نے محمد سراج کی وکٹ حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 119 رنز دئیے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اننگ کا آغاز تو بہت اچھا رہا اور 80 رنز تک کوئی کھلاڑی بھی آئوٹ نہیں ہوا تھا مگر پھر اعجاز پٹیل کا جادو چلا اور انہوں نے 80 رنز پر ہی 3 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ یہاں اہم بات یہ رہی کہ چیتیشور پجارا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے تھے تاہم پھر مایانک اگروال اور شہریار ایئر نے ٹیم کو سہارا دیا

اور چوتھی وکٹ کیلئے مزید 80 رنز کی شراکت داری قائم کی، لیکن دن کے آخر میں اعجاز پٹیل نے شہریار ایئر کو آئوٹ کرکے اپنی ٹیم کی مشکلات میں کچھ کمی کی مگر میچ کے دوسرے دن کا آغاز بالکل وہیں سے شروع ہوا جہاں پہلے دن کا ختم ہوا تھا۔ پہلی مرتبہ بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے 33 سالہ اعجاز پٹیل بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے خطرہ بنے

رہے اور وہ وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔ اس دوران اگروال نے اپنے 150 رنز مکمل تو ضرور کیے لیکن وہ بالآخر اعجاز پٹیل کا ہی شکار ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک ہی اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے انجام دیا تھا۔جم لیکر نے 1956ء میں آسٹریلیا کے

خلاف پہلی مرتبہ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے اولڈ ٹریفرڈ کے مقام پر محض 53 رنز دیکر پوری آسٹریلوی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی تھی،ان کے بعد بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے نئی دہلی کے میدان پر پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور انہوں نے 74 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں لے چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 شکار کئے تھے ،عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987 میں اننگز میں نو وکٹیں لی تھیں۔سرفراز نواز، عبدالقادر سمیت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 بولرز اننگز میں نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…