منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا مجموعی شرح 18.35 فیصد ہوگئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا اور مجموعی شرح 18.35 فیصد ہوگئی ،ایک ہفتے میں 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال مسور 4 روپے 77 پیسے مہنگی ہوئی ،دال ماش 5 روپے 62 پیسے فی کلو

،دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیف ایک روپے 30پیسے فی کلو، مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا جبکہ حالیہ ہفتے 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،پیاز 3 روپے 25 پیسے فی کلو، برائلر مرغی کی قیمت میں 19 روپے 40 پیسے فی کلو کی کمی ہوئی ،ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے ،حالیہ ہفتے انڈے 2 روپے 66 پیسے فی درجن، آلو 4پیسے فی کلو سستے ہوئے ۔آٹے کا 20کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے سستا ہوا ،حالیہ ہفتے 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کی کمی ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے مہنگائی سب سے زیادہ 19.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…