منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

غربت سروے کے دوران کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی 2 بیویاں سامنے آگئیں

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)غربت سروے کیلئے ڈیٹا تجزیے کے دوران کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی 2 بیویاں سامنے آنے کاانکشاف ہوا ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے جلاس میں انکشاف کیا کہ غربت سروے کے لیے

ڈیٹا تجزیہ کیا تو بہت سارے لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی دو بیویاں سامنے آئیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم سر پکڑ کر رہ گئے کہ کس کو ریلیف دیں پھر جس بیوی کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا ،اسے ہم نے بھی ظاہر نہیں کیا اور ریلیف اسی کو دیا جو ڈکلیئر کی گئی تھی۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام مسلسل سائبر حملوں کی زد میں رہتا ہے ، سائبر حملوں کو کاؤنٹر کرنے کے لیے چیک زیادہ رکھے گئے ہیں۔سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام کے پہلے مرحلے میں مستحقین میں 179 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے ،دوسرے مرحلے کیلئے 48 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن منصوبہ صرف 6 ماہ کے لیے شروع کیا ہے ، سستے راشن کی فراہمی کے لیے رجسٹرڈ کریانہ اسٹورز کو ایک ہزار روپے پر 80 روپے اضافی ملیں گے جبکہ احساس راشن پروگرام میں بیرون ممالک سفر کرنے والے،ایک ہزار موبائل کارڈ کے استعمال اور ایسے سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 31 ہزار 5 سو روپے سے کم ہے ،راشن لینے کا اہل ہے۔اس کے علاوہ سینیٹر فدا حسین مالاکنڈ ضلع کے 9 ماہ پہلے چائلڈ لیبر اسکول کے سوال پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کمیٹی سے واک آؤٹ کر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…