اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک میں مہنگائی کی جاری لہر تھم نہ سکی،مزید 21 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں مہنگائی کی جاری لہر تھم نہ سکی،بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔شماریات بیورو کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی 18 فیصد سے زائد کی شرح پر برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں،

مہنگائی کی مجموعی شرح میں صفر اعشاریہ 48 فی صد کی معمولی کمی ہوئی، مجموعی پارہ اب بھی 18 اعشاریہ 35 فی صد کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔شماریات بیورو کے مطابق 17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی 19 اعشاریہ 21 فی صد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کا اضافہ ہوا۔اڑھائی کلو گھی کا ٹن 10 تک روپے تک مزید مہنگا ہو گیا، جس سے ٹن کی قیمت 988 روپے سے بڑھ کر 998 روپے تک پہنچ گئی۔رواں ہفتے جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، مٹن، گرم مصالحہ جات مہنگے ہوئے، 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 18 روپے تک سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے سے زائد کی کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے تک سستا ہوا۔شماریات بیورو کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…