منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان میں خواتین کے لیے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان میں خواتین کے لیے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمارا بورڈ مشکل حالات میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے افغانستان خواتین کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم فیصلہ کرے گا۔

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی بھی افغانستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہاکہ پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور کالج میں کرکٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…