جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں، مخصوص عمر کے

افراد کے لیے بوسٹر ویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔این سی او سی کا اپنی گائیڈ لائنز میں مزید کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق بوسٹر شاٹ پہلی ویکسینیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد لگے گا۔این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق بوسٹر ویکسین کے شاٹ سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے، بوسٹر ویکسین کی خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا پہلی ویکسین سے مختلف بھی ہوسکتی ہے۔این سی او سی کے مطابق بوسٹر لگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…