جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پشاور میں جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پشاور کے 360 رہائشی و کمرشل علاقوں کی جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا جس کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔نجی جیو نیوز کو حاصل ہونے و الی دستاویز کے مطابق صدر بازار پشاور کی

رہائشی پراپرٹی فی مرلہ 13 لاکھ 22 ہزار سے بڑھا کر 18 لاکھ 41 ہزار جب کہ کمرشل پراپرٹی فی مرلہ 57 لاکھ 32 ہزار سے بڑھا کر 79 لاکھ 81 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ایف بی آر نے کراچی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی قیمتیں بڑھا دیںمال روڈ کی رہائشی پراپرٹی کی قیمت میں فی مرلہ 5 لاکھ روپے،کمرشل فی مرلہ میں 12 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اندرون شہرکے علاقے میں رہائشی پراپرٹی فی مرلہ 13 لاکھ 62 ہزار سے بڑھا کر 28 لاکھ 46 روپے جب کہ کمرشل جائیداد فی مرلہ 56 لاکھ 11 ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ ایک ہزارروپے کردی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق نواحی علاقے بڈھنی میں رہائشی جائیداد کی فی مرلہ قیمت 44 ہزار سے بڑھا کر 97 ہزار روپے اور کمرشل پراپرٹی کی قیمت فی مرلہ ایک لاکھ 24 ہزار سے ایک لاکھ 65 ہزارروپے کردی گئی ہے۔ ایف بی آر نے بیسمنٹ 2500 روپے مربع فٹ، گراؤنڈ فلور 2 ہزار 250 روپے مربع فٹ اورفرسٹ فلورکی قیمت 2 ہزار روپے مربع فٹ مقرر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…