جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

38کلو وزن کیسے کم کیا؟خاتون نے آسان ترین نسخہ بتا دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہے، بسااوقات مہنگے علاج اور کڑی ورزشیں بھی بے سود جاتی ہیں کیونکہ جیسے ہی آدمی کمر ڈھیلی کرے، موٹاپا واپس آ جاتا ہے۔ تاہم ڈنمارک کی ایک خاتون نے ایک ایسا ڈائٹ پلان بنایا ہے جس کے ذریعے انتہائی آسانی سے موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے

مطابق ایک بائیوٹیک کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر 39سالہ سوزی وینگل خود موٹاپے کا شکار تھی۔ اس کا وزن 100کلوگرام سے زائد ہو گیا تھا اور اس میں کمی کی ہرکوشش ناکام ہو چکی تھی۔ پھر اس نے یہ ڈائٹپلان بنایا اور کچھ ہی عرصے میں اپنے وزن میں 38کلوگرام کمی لانے میں کامیاب ہو گئیسوزی نے اس ڈائٹ پلان کو ”دی سکینڈی سینس ڈائٹ“ کا نام دیا ہے جس میں ہر طرح کی خوراک شامل ہے لیکن اس کی پیمائش اپنی مٹھی سے کرنی ہے، کیونکہ سوزی کا کہنا ہے کہ ”ہماری مٹھی کا سائز ہمارے جسم کے تناسب سے ہوتا ہے چنانچہ ہر شخص کی مٹھی میں جتنی خوراک آئے گی وہ اس کے جسم کے لیے بہترین ہو گی۔“ سوزی کے پلان کے مطابق آپ ایک وقت میں کل چار مٹھی کھانا کھائیں گے۔ کاربوہائیڈریٹس کے حصول کے لیے ایک مٹھی سبزیاں اور سلاد دن میں تین وقت استعمال کریں گے۔پروٹین کے لیے دن میں کم از کم دو بار مٹھی بھر گوشت، چکن، مچھلی اور انڈے وغیرہ استعمال کریں گے۔ اگر آپ زیادہ ورزش کر رہے

ہیں تو آپ یہ دن میں تین بار استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک مٹھی بریڈ، دلیہ، پاستا، چاول، آلو یا پھل وغیرہ استعمال کریں گے لیکن اگر آپ یہ چیزیں استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس کی بجائے آپ سبزیاں اور سلاد دو مٹھی استعمال کر سکتے ہیں۔“سوزی نے اس ڈائٹ پلان میں تینوں وقت کے کھانے میں 1سے 3چمچ کریم یا کسی اور شکل میں چکنائی استعمال

کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مزید دن میں ایک بار 300ملی لیٹر دودھ ، دہی یا کوئی اور ڈیری پراڈکٹ استعمال کریں۔ دن میں ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی پئیں۔ چونکہ اس ڈائٹ پلان میں کوئی بھی چیز ممنوعہ نہیں ہے لہٰذا آپ تینوں کھانوں میں محدود مقدار میں کیک، آئس کریم یا کوئی اور میٹھی چیز بھی کھا سکتے ہیں۔ سوزی کا کہنا ہے کہ ”تینوں کھانوں میں مختلف قسم کی سبزیاں، سلاد اور دیگر اشیاءاستعمال کر سکتے ہیں۔ اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے سے آپ کا وزن 400سے 800گرام فی ہفتہ خود بخود کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…