نیویارک(نیوزڈیسک)ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہے جسے پہلے سے طے شدہ نہیں ہونا چاہیے ناشتے کیلئے وہی حسب معمول ٹوسٹ یامفن سے بڑھ کر بھی سوچا جاسکتا ہے اسی حوالے سے ہم یہاں آپ کو کچھ منفرد ترکیبیں بتا رہے ہیں جن
سے آپ کا ناشتہ کا مزہ دوبالا ہوجائے گا اپنی کافی خود گرائنڈ کریں ایسا کرنا تھوڑ ا مشقت بھرا عمل ہوسکتا ہے تاہم تازہ کافی سے آپ کے ناشتے کا لطف دوبالا ہوجائے گا پہلے اس عمل کو بنیادی اصول سمجھنے کے بعد مناسب آلات کے استعمال سے آپ کا روزانہ تازہ کافی ملے گی گھر پر دہی بنائیں اسے تیار کرنا بھی آسان ہوتا ہے اور ایک اچھے ناشتے کیلئے تازہ دہی سے بہتر غذائیں کم ہی ہوں گی انڈوں کا استعمال کریں ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈے ناشتے کیلئے ایک بہترین غذا ہے انڈوں کی اچھی بات یہ ہے کہ انہیں بنانا انتہائی آسان ہوتاہے جبکہ ان کا مزہ بڑھانے کیلئے صرف نمک اور کالی مرچوں کی ہی ضرورت پڑتی ہے ۔