اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل، مہنگے ترین شہروں کی فہرست بھی جاری

datetime 1  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔برطانوی مالی جریدے دی اکانامسٹ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی۔

2021 کے اس مہنگے اور سستے ترین شہروں کی اس فہرست میں 173 شہروں کو شامل کیا گیا اور وہاں سے 50 ہزار اشیا ء اور سروسز کی قیمتوں کا ڈیٹا اگست اور ستمبر کے دوران جمع کیا گیا۔اس سال کی فہرست میں عالمی معیشت پر کورونا کے اثرات کو بھی مدنظر رکھا گیا جبکہ 40 نئے شہروں کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2021 میں اوسطاًاشیا ء کی قیمتوں میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سب سے زیادہ افراط زر ہے۔ادارے کے مطابق ہم اس سال کی فہرست میں افراط زر کے اثر کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں، بالخصوص پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بہت زیادہ نمایاں ہے جبکہ مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سوچ کو بھی بڑھایا جارہا ہے۔دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں تل ایب پہلے نمبر پررہا۔گزشتہ سال پیرس اور زیورخ مشترکہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین شہر تھے مگر اس بار پیرس اور سنگاپور مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔زیورخ، تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، نیویارک 5 ویں، جنیوا چھٹے، کوپن ہیگن 7 ویں، لاس اینجلس 8 ویں اور اوساکا 9 ویں نمبر پر مہنگے ترین شہر رہے۔جہاں تک دنیا کے سستے ترین شہروں کی بات ہے تو مسلسل دوسرے سال یہ اعزاز شام کے دارالحکومت دمشق کے نام رہا۔اس کے بعد دنیا کا دوسرا سستا ترین شہر لیبیا کا شہر تریپولی رہا

جس کے بعد ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر رہا۔تیونس کا دارالحکوت تیونس اور قازقستان کا شہر الماتے بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔اس سال بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی موجود ہے جو فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔بھارت کا شہر احمد آباد 7ویں، الجزائر 8 ویں، بیونس آئرس 9 ویں اور زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا 10 ویں نمبر پر سستے ترین شہر قرار پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…