بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

عمران حکومت کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہ، ملک دیوالیہ ہو چکا،مولانا فضل الرحمن

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے قائد و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ، خارجہ پالیسی ناکام، ملک دیوالیہ ہو چکا ہے،نااہل سیلکٹیڈ عمران خان نے عوام کومدینہ ریاست اور تبدیلی کے خواب دیکھا کر ووٹ حاصل کیے ہیں اور اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام دشمن پالیسیاں بنا کر عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے،

ناکام حکمرانوں کی بدولت ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان برپا ہے، ملک و قوم کی ترقی مشکل ہی نہیں ناممکن دیکھائی دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جے یو آئی صوبائی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی، حافظ ارشد محمود ہالیجوی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور بعد ازیں جے یو آئی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا سعید یوسف، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، سید آغا ایوب شاہ، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مفتی اعظم مہر، مولانا عبید اللہ بھٹو، مولانا عبدالغفور بھٹو، اسامہ محمود ہالیجوی و دیگر موجود تھے، مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے انہیں چاہئے سیاست کو خیر باد کہہ کر کے کرکٹ اکیڈمی چلائے، ملک کے موجودہ حالات میں ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے، شہید ڈاکٹر خالد محمودسومرو کی سیاسی سماجی مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، وہ ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔شہید اسلام ڈاکٹر خالد محمود نہ صرف سندھ کے رہنما بلکہ ملک کے قومی ہیرو تھے جن کی شہادت کو 7 سال مکمل ہوگئے لیکن ہمیں اب تک انصاف نہیں ملاہمیں امید ہے عدالت ہمیں انصاف فراہم کریگی، جے یو آئی نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی، اسلامی نظام کے نفاذ، عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…