بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کو منی بجٹ کے ذریعے تقریباً800 ارب روپے اکٹھے کرنے کا پابند کیا گیا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے اور پیٹرولیم پر لیوی ٹیکس کے نفاذ سے عام آدمی کے بجٹ پر منفی اثر پڑے گا،حکومت کو منی بجٹ کے ذریعے تقریباً800 ارب روپے اکٹھے کرنے کا پابند کیا گیا ہے،

حکومت تذبذب کاشکار ہونے کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور رہنمائی لیتی تو کوئی نہ کوئی راستہ نکل آنا تھا۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے پیٹرولیم پر لیوی ٹیکس کے نفاذ سے 350ارب روپے،مختلف ٹیکس استثنیٰ ختم کر کے 300 ارب روپے اور200 ارب روپے ترقیاتی اخراجات میں کٹ لگائے گی۔ ان اقدامات سے لامحالہ جہاں مہنگائی بڑھے وہیں حکومتی منصوبے سست روی کا شکارہوں گے جس سے ان کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں سمجھ سے بالا تر ہیں اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طو رپر ٹیکس بارز، چیمبرز، ایسوسی ایشنز، تاجرتنظیموں اور ٹیکس دینے والے دیگرشعبوں کے ذمہ داران کی کانفرنس بلائے اور ان مشاورت کی جائے تاکہ ملک کی گاڑی آگے چل سکے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…