جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

کوئٹہ ایئر پورٹ پر پروازوں کی بندش کی خبریں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وضاحت جار ی کردی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کوئٹہ / کراچی (این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے و ضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی بندش سے متعلق خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان سی اے اے کے

مطابق کوئٹہ سے مقامی اور بین الاقوامی مسافروں کو، بالخصوص حجاج کرام کو براہِ راست ان کی منزل پر پہنچانے کی غرض سے ایئر پورٹ کا مین رن وے دوبارہ تعمیر کے مراحل میں ہے اور 27 نومبر سے پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔سی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ مین رن وے سے متصل ثانوی رن وے کو استعمال کیا جا رہا ہے اور اس رن وے سے ایئر ٹریفک اسے استعمال کر رہا ہے۔ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لے مین ٹرمینل بلڈنگ کو بڑا کیا جا رہا ہے، اس عمارت کو 2020 میں مکمل کیا گیا تھا۔سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لا محالہ کچھ ایئر لائنز نئی صورتِ حال کے مطابق اپنے آپریشنز میں تبدیلی کر رہی ہیں، پی آئی اے، سیرین ایئر اور ایئر سیال پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ دوسری جانب ایئر بلو نے 31 دسمبر 2021ء تک اپنے آپریشنز معطل کر دیئے ہیں، فلائی دبئی نے کل کی فلائٹ کینسل کر دی ہے ، ایئر عریبیہ نے بھی اپنی 29 نومبر کی فلائٹ منسوخ کر دی ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سلسلے میں مزید اپ ڈیٹس وقت کے ساتھ ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…