منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دراصل شادی نہیں ہورہی ٗ ممکنہ دلہا کی کزن ڈاکٹر پاسنا کے بیان نے ساری کہانی ہی بدل دی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا نے وکی کی کترینہ کیف کیساتھ دسمبر میں شادی کی افواہوں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ‘یہ محض

وکی افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے’۔وکی کوشل کی کزن نے کہا کہ ‘اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وکی اور کترینہ خود اپنی شادی کا اعلان کرینگے، بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی’۔اداکار کی کزن نے بتایا کہ ‘ان کی حال ہی میں وکی کوشل سے بات ہوئی ہے اور اداکار نے بتایا کہ ابھی اْن کی شادی نہیں ہو رہی’۔ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے کہا کہ ‘میں اس مسئلے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے’۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونا طے پائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…