جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، سکھوں کی آزادی کا خواب جلد پورا ہوگا،سکھ کمیونٹی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)شدید سرد موسم بھی سکھوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کرسکا، برطانیہ میں خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کیلئے ووٹ ڈالنے والوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

لیسٹر،کوونٹری اور ڈربی میں ریفرنڈم کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور تینوں مقامات پر ووٹ ڈالنے والوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، اسی اور نوے برس کے معمر افراد بھی خالصتان کے قیام کے لیے ووٹ ڈالنے پہنچے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ووٹ ڈالنے والوں کا کہنا تھا کہ سکھ آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سکھ کمیونٹی نے آزادی کے لییگولی کے بجائے ووٹ کو ترجیح دی۔ووٹرز کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کی حق کی آواز کو زیادہ دیر نہیں دبا سکتا، پنجاب میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، ریفرنڈم کے ذریعے اپنا وطن حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا ہے، سکھوں کی آزادی کا خواب جلد پورا ہوگا۔سکھ رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ پنجاب کی آزادی پر مہر لگانے کے لیے صبح سے ہزاروں سکھ اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں، ریفرنڈم کرواکر کئی ممالک نے آزادی حاصل کی ہے، جونا گڑھ بھی ریفرنڈم کے ذریعے بھارت کا حصہ بنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…