جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد جائیگا تو حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوگا ٗ مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کے لئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات دیدیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر گڑھ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے کارکن اسلام آباد مارچ کے لئے تیاریاں شروع کریں تا کہ جب بھی اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا جائے تو بھر پور قوت کیساتھ اس میں شریک ہوں،لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد جائیگا تو

حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوگا اور ساڑھے تین سال سے جمود کے شکار حکومت سے عوام کو نجات ملے گی ۔ اتوار کو جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈ کے سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب خان کے ساتھ ملاکنڈ کے سیاسی صورتحال پر ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے مہنگائی اور بے روزگاری پر وزیر اعظم چور ہونے کے اعلانات کرنے والے عمران خان قوم کو جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہے حالانکہ قوم جانتی ہے کہ حکومت خود جمود کا شکار ہے اور ملک کی حالیہ ریکارڈ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی سے عوام کی زندگی آجیرن بن گئی ہے اس لئے موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجا تو ملکی سلامتی کوخطرات درپیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ادویات کھانے پینے کے اشیاء پٹرولیم مصنوعات اور گیس و بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم مغل اعظم بن کر 350 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزار کر 22کروڑ غریب عوام کومہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کی جھوٹے تسلیاں دے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…