پشاور(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کو غریب عوام کا بالکل احساس نہیں،جس وزیراعظم کو عوام کا احساس
نہیں وہ کبھی زیادہ دیر تک اقتدار میں نہ رہ سکتا۔پشاورمیںپی ڈی ایم کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہدخان عباسی نے کہا کہ ملک میںمہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہاہے،لوگوں کوخودکشیوں پر مجبور کردیا ہے،حکومت کو غریب کا بالکل احساس نہیںانہوںنے کہا کہ جو حکمران عوام کی آوازنہیں بنیگے،وہ کبھی بھی اقتدارمیں نہیں رہ سکتے، الیکشن چوری کرنے کے لئے قانون میں تبدیلی کی گئی،پارلیمانی نظام کوبلڈوزکرتے ہوئے،30سے زائدقوانین کومنظورکیاگیا،سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہپی ڈی ایم ملک کاواحدپلیٹ فارم ہے،جوعوام کے مسائل اورمہنگائی پربات کرتاہے، حکومت کبھی بھی یہ نہیں بتاتی کہ چینی،پٹرول،آٹے اوردیگراشیاء کی قیمتوں میں کیوں اضافہ ہوا۔ 2018میں جودھاندلی کی گئی،اس کے نتائج اب سامنے آگئے، ثابت ہوگیاہے کہ اس وقت کی چیف جسٹس تک کودھندلی کی کوشش میں برابرکے ملوث تھے۔